وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس

میڈیکل ٹیچنگ فیکلٹی کی سمر ویکیشنز کی نوعیت، دورانیہ اور ضرورت زیرِ بحث آئی

ہفتہ 5 جولائی 2025 17:24

وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ٹیچنگ فیکلٹی کی سمر ویکیشنز کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔اجلاس میں سیکرٹری صحت عظمت محمود خان اور سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی نے شرکت کی۔اجلاس میں میڈیکل ٹیچنگ فیکلٹی کی سمر ویکیشنز کی نوعیت، دورانیہ اور ضرورت زیرِ بحث آئی۔

سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی آسانی کیلئے ٹیچنگ فیکلٹی کی سمر ویکیشنز کے حوالہ سے اہم پیش رفت ہوئی -وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کیئر مسعود صادق، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ٹیپو سلطان، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر فاروق افضل و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹریز ڈاکٹر محمد وسیم، سدرہ سلیم و دیگر نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے وائس چانسلر نشتر میڈیکل ایجوکیشن پروفیسر مہناز خاکوانی، وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ظفر چوہدری و دیگر نے شرکت کی- اجلاس میں سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے کہاکہ مریضوں کی دیکھ بھال پہ سمجھوتہ کر کے کوئی بھی چھٹی نہیں دی جاسکتی۔اس سلسلے میں تمام وائس چانسلرز اپنی اپنی تجاویز اگلی میٹنگ میں پیش کریں گے اور اگلی میٹنگ سات دنوں کے اندر متوقع ہے۔