صوبہ سندھ میں ہنرمند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 48910 روپے مقرر

ہفتہ 5 جولائی 2025 17:31

صوبہ سندھ میں ہنرمند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 48910 روپے مقرر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)کم از کم اجرتی بورڈ سندھ نے غیر ہنر مند اور ہنر مند ورکرز کے کم از کم اجرت مقرر کرنے کی تجویز کی دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غیر ہنر مند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے، نیم ہنر مند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 41280 روپے ، ہنر مند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 48910 روپے اور ہائیلی اسکلڈ ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 50868 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔

مذکورہ اجرتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔ کم از کم اجرت بورڈ کے سیکریٹری محمد نعیم منگی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز 14 دن کے اندر اپنے اعتراضات متعلقہ محکمے میں جمع کروا سکتے ہیں۔صوبہ سندھ کے اندر قائم تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ صنعتی ادارے کم از کم ماہانہ اجرت دینے کے پابند ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :