Live Updates

سیالکوٹ میں شدید موسمی صورتحال کی پیش گوئی

ہفتہ 5 جولائی 2025 15:49

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) سیالکوٹ میں 5 جولائی سے 10 جولائی 2025 کے دوران شدید موسمی صورتحال کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 5 جولائی کی شام یا رات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جو تیز ہواؤں اور گرج چمک طوفان کے ساتھ کہیں کہیں موسلادھار اور بعض مقامات پر بہت موسلادھار بارش میں بدل سکتا ہے۔

خاص طور پر 6 سے 8 جولائی کے درمیان بارش کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، گھروں میں رہیں جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو سکتے ہیں۔اس دوران نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔ تیز ہوائیں درختوں، بجلی کے کھمبوں، کچے مکانات، اور کھلے مقامات پر موجود سامان کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، جبکہ بجلی گرنے کے واقعات سے جانی و مالی نقصان کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

کچے مکانات میں رہائش پذیر افراد کو خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، اور عوام کو تلقین کی گئی ہے کہ کھلی جگہوں پر کھڑی گاڑیوں، سولر پینلز یا دیگر قیمتی سامان کو محفوظ جگہ منتقل کریں۔زراعت سے وابستہ افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی زرعی سرگرمیوں کو موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں تاکہ فصلوں کو بارش سے ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔ نے تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو الرٹ رہنے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ریسکیو ٹیموں، میونسپل اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کو فوری ردعمل یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات