بٹگرام،گاؤں اجمیرہ بانڈیگو میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ،10 افراد جھلس کر زخمی

ہفتہ 5 جولائی 2025 16:44

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) بٹگرام کے گاؤں اجمیرہ بانڈیگو میں گیس سلنڈر دھماکے سے 10 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122 بٹگرام کے مطابق گاؤں اجمیرہ بانڈیگو میں رحمان الدین نامی شخص کے گھر میں گیس سلینڈر دھماکہ ہوا،کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیمیں بمعہ ایمبولینس فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت دس افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جھنیں ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا،ضلعی انتظامیہ کے مطابق شدید زخمیوں کو بٹگرام میں برن یونٹ کی عدم دستیابی کے باعث ریسکیو 1122 اور الخدمت ایمبولینسز کے ذریعے ایوب میڈیکل کمپلکیس ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق سلنڈر گیس لیکج کے باعث بلاسٹ ہوا۔

متعلقہ عنوان :