وزیر داخلہ سندھ کی 9محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت

ہفتہ 5 جولائی 2025 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے ہفتے کے روز سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروںکو 9محرم الحرام کے موقع پرفول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نویں محرم کو فول پروف اور غیر معمولی اقدامات کے تحت محفوظ اور پرامن بنایا جائے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر سکیورٹی کے تمام معاملات کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے چھوٹے بڑے جلوسوں کے منتظمین سے مسلسل رابطے کو ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جلوس کے راستوں پر منتخب بلند و بالا عمارتوں پر واچ ٹاورز اور سنائپرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے اور پرامن اور محفوظ محرم کے لیے تمام تر اقدامات میں علمائے کرام کا کردار بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجالس اور جلوسوں سے واپس گھروں کو لوٹنے والے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ناقابل قبول ہوگی۔