آر پی او محبوب رشید کا کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کے ہمراہ تحصیل چیچہ وطنی کا دورہ

ہفتہ 5 جولائی 2025 17:03

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) آر پی او محبوب رشید نے کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کے ہمراہ تحصیل چیچہ وطنی کا دورہ کیا۔دربار اہلبیت مرکزی امام بارگاہ چیچی وطنی کا دورہ ، یوم عاشورہ کے حوالے سے کیٹیگری A کے عزاداری جلوس روٹ کا معائنہ کیا۔سکیورٹی پر مامور پولیس جوانوں سے ڈیوٹی کے متعلق استفسار کیا اور عزم و حوصلے سے ڈیوٹی کو ادا کرنے کی تلقین کی۔

انہوں نے منتظمین جلوس، امن کمیٹیوں،حکومتی اداروں کے ساتھ قریبی کوآرڈی نیشن برقرار رکھیں،امن و امان کا قیام یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

خواتین و بزرگ عزاداروں کو بھرپور مدد اور رہنمائی فراہم کریں۔آر پی او محبوب رشید نے کہا کہ امام بارگاہوں اور روٹس ہائے کے وزٹ کا مقصد ازسرنو جائزہ لے کر مربوط سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانا ہے،تمام اسٹیک ہولڈرز، علماء ، منتظمین اور شہریوں کے تعاون سے امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے پولیس ٹیمیں شب و روز مستعد ہیں ۔

منتظمین اور امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ ملاقات کی جس میں منتظمین جلوس نے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔\378