Live Updates

ملک میں سیلاب اور بارشوں سے تباہی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک ہو کر کام کرنا ہوگا،سربراہ پاکستان سنی تحریک

منگل 9 ستمبر 2025 20:35

ملک میں سیلاب اور بارشوں سے تباہی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک ہو کر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک میں سیلاب اور بارشوں سے تباہی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک ہو کر کام کرنا ہوگا،سیلاب وبارشوں سے متاثرین کی امداد کو یقینی بنانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے،سیلاب سے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ وافسوس ہے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، سندھ حکومت ممکنہ سیلاب سے بچاکیلئے عوام کی جان مال کو محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرئے،دریائے سندھ کے اطراف کے گاں دیہات کے رہاشیوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے،دہشتگردی کے خلاف اور دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کیا جائے،خیبر پختونخوامیں فتنہ الخوارج 8ہزار دہشتگردوں کی موجود گی کا انکشاف حیران کن ہے،دہشتگرد کے پی کے اور بلوچستان میں دہشتگردی کرکے ملک کو کمزور کرنے کے درپے ہیں،ملکی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کیلئے جو بھی اقدامات کرینگے پوری قوم ساتھ کھڑی ہوگی،انتہاپسندی اور دہشتگردی ملک کیلئے زہر قاتل ہے اس کا خاتمہ ہمیں اتحاد سے کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہیں،ملکی سلامتی کے اداروں نے آواز دی تو شانہ بشانہ کھڑے ہونگے،پاکستان کو امن کا گہوارہ اور خوشحال وترقی یافتہ بنانے کیلئے بانیان پاکستان کی اولادوں کو آگے لایا جائے،نئی نسل ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے پر عزم ہے حکومت نئی نسل کو آگے آنے کے موقع فراہم کرئے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات