اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں کرغزستان کو 1-2 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی

ہفتہ 5 جولائی 2025 17:28

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں کرغزستان کو 1-2 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان کی جانب سے دونوں گول فاروڈ مریم محمود نے کیے۔ پہلا گول میچ کے چوتھے منٹ میں کیا گیا جب مریم نے شاندار انداز میں گیند کو جال میں پہنچایا۔

(جاری ہے)

دوسرا گول چھبیسویں منٹ میں پینلٹی کک پر ہوم جس نے پاکستان کی برتری کو دوگنا کر دیا۔

کرغزستان کی ٹیم نے ایک گول کے ساتھ میچ میں واپسی کی کوشش کی لیکن پاکستان کی مضبوط دفاعی لائن نے مزید کسی گول کی اجازت نہ دی۔ پاکستان کی یہ ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح ہے۔ اس سے قبل گرین شرٹس نے انڈونیشیا کے خلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی کارکردگی کو شائقین نے خوب سراہا۔