یوسی 7 ملیر کے چیئر مین امام بخش ڈومکی بلوچ کے ہاتھوں اپنے حلقہ کے مستحق افراد میں مکمل سولر سسٹم مع الیکٹرک مشین تقسیم

ہفتہ 5 جولائی 2025 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)یوسی7ملیر کی پسماندہ بستیوں میں رہائش پزیر خواتین و حضرات اور کم اجرت والے افراد میں یوسی کے چیئر مین امام بخش ڈومکی، ملک عتیق احمد، کاشف درنی، سلیم ڈومکی و دیگر نے بڑے محتاط انداز سے اپنے حلقہ کے مستحق افراد میں سولر سسٹم تقسیم کر کے اہل علاقہ کے دل جیت لیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گلشن اکبر ملیر کی رہائشی خاتون نے یوسی7کے دفتر میں سولر پینل سیٹ لینے کے بعد اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو ، بلاول بھٹو، سعید غنی، محمد جانی میمن اور یوسی7کے چیئر مین کے مشکور ہیں جنہوں نے کثیر تعداد میں علاقہ کے افراد میں سولر سسٹم تقسیم کیئے میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔

اس موقع پر امام بخش ڈومکی، ملک عتیق احمد نے اپنے مشترہ خطاب میں کہا کہ پچھلی06ماہ سے ہم سولر سسٹم عوام الناس میں تقسیم کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ تا دیر جاری رہیگا ۔ امام بخش نے شہید رانی بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ کے ذمہ داران اور ملیر کی معروف سماجی تنظیم ہینڈز(Hands)کے چیف ایگزیکٹو و دیگر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حلقہ UC-7اور حلقہ PS-91،PS-90کے افراد میں سولر سسٹم تقسیم کرنے کی ہمارے ساتھ ہر قسم کی معاونت کی ۔