روہڑی میں ساڑھے چار سو سالہ ضریح اقدس نو ڈہالہ ضریح اقدس کربلا معلی برآمد ،متعدد زخمی و بے ہوش

ہفتہ 5 جولائی 2025 18:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)روہڑی میں ساڑھے چار سو سالہ ضریح اقدس نو ڈہالہ ضریح اقدس کربلا معلی برآمد ،متعدد زخمی و بے ہوش ،ضریح اقدس کا پہلا پڑائو رات دیر گئے جبک دوسرا پڑائو نے دن کے وقت دوبارہ شروع ہوکر کربلا میدان میں قیام کیا،سیکیورٹی کے سخت انتظامات تفصیلات کے محرم الحرام کے دوران روہڑی میں یاحسین کی فلک شگاف صداؤں کی گونج میں ساڑھے چار سوسالہ تاریخی نوڈہالہ ضریح اقدس کربلا معلی کا ماتمی جلوس جمعہ اورہفتہ کی شب چار بجے شہر کی بجلی بند کرکے شمع گل کرنے کے بعد ادارہ محفل شاہ عراق کربلا سے برآمد ہوا جس میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی جبکہ بڑی تعداد میں عزادار زخمی و بے ہوش ہوگئے جن میں متعدد زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال لے جایا گیا ۔

(جاری ہے)

بے ہوش ہونے والے عزاداروں کو موقع پر جگہ جگہ لگے مختلف اسکائوٹس ورضاکار تنظیموں کے کیمپوں میں فوری طبی امداد دی گئی ،ضریح اقدس کا جلوس جو ادارہ محفل شاہ عراق کربلا سے شروع ہوا کربلا میدان ،گانگوٹی گراؤنڈ کارواں کربلا روڈ اور سینما روڈ سے ہوتا ہوا منڈو کھبڑ کے مقام پر پہنچ کر اس کا پہلا پڑائومکمل ہوا جبکہ منڈو کھبڑ کے مقام سے ضریح اقدس کے اس جلوس کا دوسرا پڑائو دن کے وقت کربلا میدان سے شروع ہوا جو مختلف روایتی راستوں سے ہوتا ہواواپس کربلا میدان پہنچ کر رات کے وقت قیام کریگا ،ضریح اقدس کے جلوس کے موقع پر روہڑی شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور شہر کے تمام راستے اور گلیاں و محلوں میں رکاوٹیں کھڑی کرکے سیل کردیئے گئے ہیں سکھر انتظامیہ کی جانب سے روہڑی اور گردونواح میں موبائل سروس کو بند رکھا گیا جبکہ پولیس و رینجرز کے سیکڑوں سے زائد جوان و افسران نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے ماتمی جلوس کی شہر میں مختلف مقامات پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جارہی تھی واضع رہے کہ اس ضریح اقدس کے ماتمی جلوس کے تین پڑائو ہوتے ہیں پہلا پڑاؤ محفل ادارہ شاہ عراق کربلا سے 8 اور 9 محرم کی درمیانی شب پورے شہر کی بجلی بند کر کے شروع ہوتاہے اور منڈو کھبڑ کے مقام پر مکمل ہوتا ہے جبکہ دوسرا پڑائو منڈو کھبڑ سے دن کے وقت شروع ہوتاہے جو کربلا میدان پہنچ کر اختتام پذیرہوتا ہے جبکہ اس کا تیسرا پڑائو 10 محرم آج دن کے وقت شروع ہوتا ہوگا اور روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب شہداء کے قبرستان میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوتا ہے جہاں پر بعد ازاں اس ضریح اقدس کو نہر کردیا جا تاہے۔