wچلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں انجیوگرافی کے بند ہونے کی تردید

ہفتہ 5 جولائی 2025 19:45

ڑ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء) چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں انجیوگرافی کے بند ہونے کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبریں حقائق کے منافی ہیں۔سرکاری طور پر انجیو گرافی کی سہولت کبھی بھی یہاں موجود نہیں تھی۔انٹر لوپ کی دی گئی انجیو گرافی 2008 ماڈل ہے جس کے پرزہ جات میسر نہیں ہیں۔چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں معصوم بچوں کیلئے ایکو گرافی کی سہولت دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی انجیو گرافی اور بچوں کے دل کی سرجری کی سہولت موجود ہے۔اب تک فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 280 بچوں کے دل کی سرجریاں ہو چکی ہیں۔اب تک 330 بچوں کے دل کی انجیو گرافی/انجیو پلاسٹی ہو چکی ہیں۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔