Live Updates

ملتان کے ایک سو اڑتیس اور مظفر گڑھ کے ایک سو چار دیہات زیر آب آگئے تاہم تمام اہم پل اور پشتے محفوظ

جمعرات 4 ستمبر 2025 23:13

ملتان کے ایک سو اڑتیس اور مظفر گڑھ کے ایک سو چار دیہات زیر آب آگئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2025ء)پنجاب کے ہنگامی امدادی ادارے نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے دریائوں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کا بہائو دو لاکھ سینتالیس ہزارکیوسک، خانکی ہیڈ ورکس پر پانچ لاکھ چھبیس ہزار کیوسک اور قادر آباد ہیڈ ورکس پر پانچ لاکھ تیس ہزار کیوسک ہے۔ چنیوٹ پل کے مقام پر پانی کا بہائو چار لاکھ چورانوے ہزار کیوسک ہے۔

دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی آمد ستانوے ہزار چار سوکیوسک جبکہ راوی سائفن کے مقام پر اٹھانوے ہزار کیوسک ہے۔سدھنائی ہیڈ ورکس پر بہا ئوتقریبا ایک لاکھ انتالیس ہزار نو سو ننانوے کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا میں پانی کی آمد تین لاکھ انیس ہزار کیوسک، سلیمانکی میں ایک لاکھ بتیس ہزار چار سو بانوے کیوسک اور اسلام ہیڈ ورکس میں پچانوے ہزار کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ادھرسیلاب سے ملتان کے ایک سو اڑتیس اور مظفر گڑھ کے ایک سو چار دیہات زیر آب آگئے تاہم تمام اہم پل اور پشتے محفوظ ہیں۔دونوں اضلاع کی انتظامیہ سیلاب کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہی ہے۔بورے والا، وہاڑی، لودھراں، کہروڑ پکا اور جلال پور پیر والا کی تحصیلوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جہاں ستلج میں سیلاب سے دریائی پٹی کی پوری آبادی متاثر ہوئی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :