وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین کی ملاقات، تفصیلی بریفنگ

جمعرات 4 ستمبر 2025 23:15

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2025ء)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے جمعرات کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے وزیر اعلی بلوچستان کو قومی ہاکی ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور پرو لیگ میں شرکت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ فیڈریشن کی موجودہ قیادت نے نہ صرف ملک بھر میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان ہاکی کی ترقی و ترویج میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، جو قابلِ تحسین ہے انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کی حالیہ ایونٹس میں کارکردگی بھی لائقِ تعریف ہے اور اس نے ملک کا نام روشن کیا ہے وزیر اعلی نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان حکومت پاکستان ہاکی کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گی تاکہ ہاکی کو صوبے سمیت پورے ملک میں دوبارہ عروج حاصل ہو۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے وزیر اعلی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر میں ہاکی کے کھیل کو مزید فروغ ملے گا ملاقات کے موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو یادگاری سونیئر بھی پیش کیا۔