انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ چائنہ کو 0-8 سے شکست دیدی

پاکستان اپنا دوسرا میچ 6 جولائی کو سری لنکا کے خلاف، 8جولائی کو بنگلادیش کے خلاف ،9 جولائی کو پول کا آخری میچ چین کے خلاف کھیلے گا

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:15

دازھو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ چائنہ کو 0-8 سے شکست دیدی۔چین کے شہر دازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 مینز ایشیاء کپ میں پاکستان اور ہانگ کونگ چائنہ کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ چائنہ کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے حسان ،عبداللہ اور محمد فاروق نے دو دو گول جبکہ عامر سہیل اور محمد زمان نے ایک ایک گول سکور کیا۔

مقررہ وقت کے اختتام تک ہانگ کانگ چائنہ کی ٹیم گول سکور کرنے میں ناکام رہی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے قومی انڈر 18 ٹیم کو ایونٹ کی پہلی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اگلے میچز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پاکستان اپنا دوسرا میچ 6 جولائی کو سری لنکا کے خلاف، 8جولائی کو بنگلادیش کے خلاف جبکہ 9 جولائی کو پول کا آخری میچ چین کے خلاف کھیلے گا۔