طویل خشک سالی سے ڈسٹرکٹ پنجگور کے بیشتر کاریزات اور کور جو مکمل طور سوکھ گئے

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:20

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء) طویل خشک سالی سے ڈسٹرکٹ پنجگور کے بیشتر کاریزات اور کور جو مکمل طور سوکھ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پہنچی اور کلگ میں کاریزات کے خشک ہو جانے سے زمینداروں نے لاکھوں روپے خرچ کرکے سولر ز سسٹم سے آبپاشی شروع کر دیا ھے مگر علاقے منشیات کے عادی افراد کی بھر مار اور جگہ جگہ منشیات کے اڈوں کی موجودگی کی وجہ سے علاقے میں سولز انوییٹرز اور وائر اور دیگر قیمتی آلات کی چوری معمول بن گیا ہے کسی بھی زمیندار کے سولز سسٹم محفوظ نہیں اہلیان گلک اور پنچی نے ڈپٹی کمشنر پنجگور ڈی پی او پنجگور سے اپیل کی ھے کہ منشیات کے عادی افراد اور اڈوں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے ان منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کی وجہ سے نہ صرف علاقے کے زمینداروں کو لاکھوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ھے بلکہ لاکھوں روپے کے تیار فصلوں کو بھی پانی کی عدم دستیابی سے تباہ ہونے کا خدشہ ہے اہلیان گلک اور پنچی نے کہا ھے کہ اگر ہمارے نقصانات کا ازالہ نہ کیاگیا اور چوروں کو فوری طور پر گرفتار نہ کیا گیا تو ہم غیر معینہ مدت تک پولیس اسٹیشن تسپ پہنچی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے۔