\رحیم یارخان،موٹروے ایم 4پر کارٹرالر سے ٹکراگئی

} تیزرفتارموٹرسائیکلوں میں تصادم‘ انکم ٹیکس وکیل سمیت دوجاں بحق

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:30

ة رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء)موٹروے ایم 4پر کارٹرالر سے ٹکراگئی‘ تیزرفتارموٹرسائیکلوں میں تصادم‘ انکم ٹیکس وکیل سمیت دوجاں بحق۔

(جاری ہے)

پہلا حادثہ موٹروے ایم 4پر رحیم یارخان کے سینئروکیل انکم ٹیکس ابرار پاشاکے ساتھ پیش آیا جواپنے اہل خانہ کے ہمراہ کار پر لاہور سے واپس رحیم یارخان آرہے تھے کہ کار موٹروے ایم فور پر ٹرالر سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ایڈووکیٹ انکم ٹیکس ابرار پاشا زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئے جبکہ دوسرا حادثہ سنجرپور کے رہائشی 35سالہ محمداجمل کے ساتھ پیش آیا جسے موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدید زخمی ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگیا۔