شکر گڑھ، زائرین کی کوسٹر حادثے کا شکار، 10افراد زخمی

اتوار 6 جولائی 2025 01:15

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2025ء)علی پور سیداں کے عرس سے واپس جانے والی زائرین کی کوسٹر گاں درگ میانہ کے قریب ٹائی راڈ کھلنے کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نارووال کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائی شروع کی۔

(جاری ہے)

6 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 4 شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں رضوان، اویس، وقاص، سلمان، عدیل، افضل، نعمان، عمیر، عثمان اور انوار شامل ہیں۔ تمام افراد کا تعلق پھول نگر، ضلع قصور سے ہے۔ ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے قیمتی جانوں کا ضیاع بچا لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :