
امام حسینؑ نے اپنے قیمتی خون سے امت کے لیے حق و باطل کی سرحد کو تاقیامت واضح کر دیا، وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم عاشور پر پیغام
اتوار 6 جولائی 2025 12:00
(جاری ہے)
محسن نقوی نے کہا کہ عاشورہ صرف تاریخ نہیں، بیداری کا مرکز ہے، جہاں ایمان نے نیزوں کو شکست دی اور عظیم قربانی نے دین کو بقا دی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یزید بدمست طاقت کا نام تھا جو مٹ گیا، حسینؑ حق و سچ کا چمکتا ستارہ جو ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ عاشورہ میں پانی بند ہوا، لیکن امام حسینؑ نے وہ لازوال درس دیا جو ایمان کو آج بھی سیراب کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ واقعہ کربلا حق و سچ کی سرفرازی و سربلندی کی عظیم ترین داستان ہے، امام حسینؑ کا فلسفہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ امام حسینؑ کی زندگی پیغام دیتی ہے کہ راہ حق میں آنے والی تمام آزمائشوں کو برداشت کرنا چاہیے - انہوں نے کہا کہ یزیدی قوتیں آج فتنہ الہندوستان کے روپ میں اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ سب کو امام حسینؑ کی درخشاں تعلیمات پر عمل کرکے یزیدی قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ معرکہ کربلا پیغام دیتا ہے کہ اسلام کی اعلیٰ اقدار اور اصولوں کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے- انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے لئے سب کو باہمی اختلافات ختم کرکے باطل قوتوں کے خلاف یکجا ہونا ہوگا، محسن نقوی نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اسوہ حسینؑ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ریلوے ہیڈکوارٹر مالی سال 25-2024 میں مقررہ آمدنی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
-
لاہورمیں چینی کی قیمت 190 سے 200 روپے برقرار، عوام شدید معاشی دباؤ میں مبتلا
-
ماحولیاتی آفات کو انسانی صحت، معیشت اور ماحول کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے ، سید مراد علی شاہ
-
فیصل آباد ، تائی ڈاکٹرنے غلط انجکشن لگا کر 19سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
-
ہندوستان اپنی بد ترین شکست کا بدلہ انسانیت سوز مظالم کی تخریب کاری کراکے پاکستان سے لے رہا ہے محمد اعجازچوہدری
-
سب دی ماں اک نظرادھربھی۔ ظلم و ستم کی انتہا۔خاوند کا اہل خانہ کے ہمراہ وحشیانہ تشدد۔حاملہ خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی
-
ژوب میں شہید ہوئے مسافر غلام سعید کا جسد خاکی دیکھ کر والد کا انتقال
-
انسانی حقوق کی تنظیموں کو پنجابیوں کے قتل کی برملا مذمت کرنی چاہئے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان
-
پاکستان کی خاطر متحد ہوں؛ سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں، شرجیل میمن
-
ہرچیز کا الزام میئر اور ڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے‘ مرتضیٰ وہاب
-
کراچی، قصبہ کالونی میں دیور نے 20 سالہ بھابھی کو قتل کردیا
-
صدر آصف زرداری سے ناصر حسین شاہ کی ملاقات، سندھ کے توانائی مسائل پرتفصیلی بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.