چین اور یونان نے اپنے عوام کو فوائد پہنچائے ہیں، چینی وزیر اعظم

اتوار 6 جولائی 2025 14:40

ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے یونان کے شہر رہوڈز میں یونان کے نائب وزیر اعظم کوسٹس چیٹ زیداکس سے ملاقات کے دوران کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران چین اور یونان نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت تعاون کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچائے ہیں ۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ آئندہ سال چین اور یونان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی بیسویں سالگرہ منائیں گے۔ چین ایک دوسرے کے بنیادی مفادات ، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دینے اور مزید ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لئے یونان کے ساتھ کام مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ کوسٹس چیٹ زیداکس نے کہا کہ یونان چین کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔