یومِ عاشورہ ہمیں قربانی، صبر، بہادری، حق کیلئے کھڑے ہونے اور عدل کی راہ پر چلنے کا درس دیتا ہے، گورنر سندھ

اتوار 6 جولائی 2025 15:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاہے کہ یومِ عاشورہ ہمیں قربانی، صبر، بہادری، حق کے لئے کھڑے ہونے اور عدل کی راہ پر چلنے کا درس دیتا ہے۔اتوار کو گورنر ہائوس سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یومِ عاشورہ ہر دور میں ہمیں ظلم کے خلاف قیام اور مظلوم کے ساتھ وفا کا پیغام دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں حضرت امام حسین کی عظیم قربانی کے فکر و فلسفہ سے رہنمائی حاصل کرکے اپنے معاشرے میں انصاف اور امن قائم کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یومِ عاشورہ تجدیدِ عہد کا دن ہے کہ ہم ہر دور کے یزید کے خلاف حسینی کردار اپنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ انسانیت میں امام عالی مقام کی قربانی انسانیت کے تحفظ اور اصولوں کی سربلندی کی روشن مثال ہے۔گورنر سندھ دعا کی کہ اللہ تعالی وطن عزیز کو دائمی استحکام، ترقی، باہمی محبت اور قومی یکجہتی کا مظہر بنائے۔

متعلقہ عنوان :