ایس ایس پی ملیرکا امام بارگاہوں کا دورہ ،سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا

اتوار 6 جولائی 2025 15:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر کاشف آفتاب عباسی نے محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے تحت تھانہ اسٹیل ٹائون اور تھانہ ملیر سٹی کی حدود میں قائم امام بارگاہوں کا دورہ کیااورسیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق ایس ایس پی ملیر نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی اورسیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر انہو ں نے جلوس کے اسکائوٹس ، ڈیوٹی پر موجود رضا کاروں اور منتظمین سے بھی ملاقات کی ۔انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران، اہلکاروں اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔