ملک بھر کی طرح ضلع استور میں بھی یوم عاشور نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا

اتوار 6 جولائی 2025 18:20

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) ملک بھر کی طرح ضلع استور میں بھی یوم عاشور نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔سب سے بڑا ماتمی جلوس صبح نو بجے امام بارگاہ انجمن امامیہ سے برآمد ہوا،اس کے علاوہ ضلع استور کے مختلف علاقوں سے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس کے دستے امامیہ امام بارگاہ کے جلوس میں شامل ہوتے گئے ،ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے عیدگاہ پولو گراؤنڈ میں پہنچ گئے، پونے ایک بجے مولانا سید عاشق حسین نے علی المرتضیٰ چوک میں نماز ظہرین پڑھائی ،ماتمی جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید عاشق حسین نے کہا کہ نواسہ رسول سیدنا حضرت امام حسین کی شہادت تاریخ میں حق وباطل کا معرکہ ہے۔

(جاری ہے)

خلفائے راشدین واہل بیت کی تعلیمات ،امن واتحاد کی ضامن اور استعمار کے خلاف بیداری کا مظہر ہے۔\378

متعلقہ عنوان :