اعجازچوہدری کی اپیلیں ہائی کورٹ میں سماعت کے منتظر

منگل 9 ستمبر 2025 22:15

اعجازچوہدری کی اپیلیں ہائی کورٹ میں سماعت کے منتظر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری کی فوجداری اپیلیں آج ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے زیر غور تھیں، تاہم جسٹس سید شہباز علی رضوی کی رخصت کے باعث سماعت نہیں ہو سکی اور عدالت نے جاری کاز لسٹ منسوخ کر دی۔

(جاری ہے)

یہ اپیلیں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ڈویژن بینچ کے روبرو سننے کے لیے شامل تھیں۔ اب اس معاملے کی سماعت نئی تاریخ پر ہوگی۔اعجاز احمد چوہدری نے یہ اپیلیں سانحہ 9 مئی سے متعلق درج مقدمات میں سنائی جانے والی سزاؤں کے خلاف دائر کی ہیں، جو اب ہائی کورٹ میں زیر التوا رہ جائیں گی۔