آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، سرکاری نرخوں پر 10 اور 20 کلو تھیلے بازار سے غائب

منگل 9 ستمبر 2025 22:29

آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، سرکاری نرخوں پر 10 اور 20 کلو  تھیلے بازار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2025ء) آٹے کے بحران میں شدت آگئی ہے اور سرکاری نرخوں پر دستیاب 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے بازار سے مکمل طور پر غائب ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیکنگ والا آٹا فروخت کرنے والی نجی کمپنی نے قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا ہے اور 5 کلو آٹے کا تھیلا 160 روپے مہنگا کرکے 800 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ تین ہفتے قبل یہی تھیلا 550 روپے میں دستیاب تھا۔

(جاری ہے)

فلور ملز مالکان نے بھی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے 15 کلو آٹے کا تھیلا 1600 سے 1650 روپے میں فروخت کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ مارکیٹ میں کریانہ فروش وہی تھیلا 1700 روپے تک فروخت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 15 کلو آٹے کے تھیلے کی بھی سنگین قلت پیدا ہوگئی ہے، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے فوری ایکشن لینے اور مصنوعی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :