کوٹ لکھپت : نوجوان گندے نالے میں گر کرجاں بحق

منگل 9 ستمبر 2025 22:20

کوٹ لکھپت :  نوجوان گندے نالے میں گر کرجاں بحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2025ء) کوٹ لکھپت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 25 سالہ نوجوان نعمان چندرائے روڈ پر گندے نالے میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق نعمان ٹاؤن شپ کا رہائشی تھا اور حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :