ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کا مفتی آباد میں محرم الحرام کے جلوس کا معائنہ

اتوار 6 جولائی 2025 18:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی اور انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے مفتی آباد میں دس محرم الحرام کے نکالے جانے والے جلوس کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جلوس کے راستے، سکیورٹی انتظامات اور شرکاء کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا جہاں سے جلوس کی نگرانی کے لیے سکیورٹی کیمروں اور دیگر وسائل کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی تھی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ سکیورٹی، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات اور ٹریفک انتظامات میں کوئی کوتاہی نہ برتیں تاکہ محرم الحرام کا جلوس پرامن اور احترام سے مکمل ہو۔

متعلقہ عنوان :