ڈی آئی جی کا دسویں محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

اتوار 6 جولائی 2025 20:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل لاڑکانہ ناصر آفتاب نے 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں اور مختلف امام بارگاہوں کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران کمشنر لاڑکانہ طاہر حسین سانگی، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لاڑکانہ احمد چوہدری اور دیگر پولیس حکام بھی موجود تھے۔ڈی آئی جی نے مختلف امام بارگاہوں اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مہر شاہ بخاری، سید جیل شاہ، جعفری امام بارگاہ سمیت مختلف امام بارگاہوں میں سکیورٹی انتظامات کا بغور معائنہ کیا، منتظمین سے ملاقاتیں کیں اور سکیورٹی کے حوالے سے پولیس کو ضروری ہدایات اور احکامات جاری کئے۔دورے کے دوران ڈی آئی جی لاڑکانہ اور کمشنر لاڑکانہ نے امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر جلوسوں اور مجالس کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سکیورٹی پلان کے تحت تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ نے منتظمین سے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا اور انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ منتظمین نے پولیس کی سکیورٹی کاوشوں کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :