لاڑکانہ:یوم عاشور کے موقع پر ہندو دھرم شالہ میں نیاز "حلیم" کا اہتمام

اتوار 6 جولائی 2025 22:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) محرم الحرام کے آغاز سے ہی نیاز اور سبیلوں کا سلسلہ جاری رہا ہے،تاہم یوم عاشور کے موقع پر ہندو دھرم شالہ لاڑکانہ میں نیاز "حلیم" کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، ہندو پنچائیت کی چیئرمین کلپنا دیوی، وزیر اعلی کے معاون خصوصی خیر محمد شیخ ایم پی اے جمیل احمد سومرو، پریس کلب لاڑکانہ کے صدر نوید لاڑک اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عام افراد نے بھی بڑی تعداد میں نیاز "حسین علیہ السلام" میں بھرپور شرکت کی۔

دریں اثنا ایم پی اے سٹی لاڑکانہ جمیل احمد سومرو نے سید جیل شاہ امام بارگاہ میں دعا میں شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔