آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں 2 گاڑیوں میں تصادم ، 2 افراد ہلاک، خاتون زخمی

پیر 7 جولائی 2025 11:00

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے شمال مشرقی مضافاتی علاقے میں 2 گاڑیوں میں تصادم سے 2 افراد ہلاک اور خاتون زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق پولیس نے بیان میں بتایا ہے کہ پیر کی صبح وسطی میلبورن سے 16 کلومیٹر شمال مشرقی علاقے ٹیمپلسٹو میں شمال کی طرف ایس یو وی گاڑی سڑک کے مخالف سمت سفر کے دوران ایک ہیچ بیک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 54 سالہ خاتون ڈرائیور زخمی ہو گئی جسے پولیس کی نگرانی میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میجر کریش انویسٹی گیشن یونٹ کے سراغ رساں نے واقعے کے عین مطابق حالات کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔