آپریشن سندور، رافیل کے تین ہلاک پائلٹس،100دیگر کو جنگی اعزازا دینے کا اعلان

مودی سرکار شکست اور رسوائی کو اعزاز کے لبادے میں چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے،بھارتی ماہرین

پیر 7 جولائی 2025 15:18

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)بھارت نے اندرونی دبا کے ہاتھوں مجبور ہو کر آپریشن سندور میں مارے گئے رافیل طیاروں کے تین اور مجموعی طور پر چار پائلٹس اور روسی میزائل دفاعی نظام ایس 400 کے پانچ آپریٹرز سمیت 100 اہلکاروں کو اعزازات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دنیا بھر میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کوعزت اور تکریم سے نوازا جاتا ہے تاہم آپریشن سندور کے دوران ہلاکتوں کوتسلیم نہ کرنے کے حوالے سے بھارتی فوج شدید اندرونی دبا ئوکا شکار ہے۔

(جاری ہے)

دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی بھی پروفیشنل فوج اپنے شہیدوں اور زخمیوں کو فخر سے یاد کرتی ہے، لیکن ہندوستان نے نہ صرف اپنے نقصانات چھپائے بلکہ اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کیا، جو کسی بھی فوج کے لیے انتہائی شرمناک اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ہے۔یہ تمام حقائق اس بات کا ثبوت ہیں کہ مودی سرکار شکست اور رسوائی کو اعزاز کے لبادے میں چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ بھارت نہ صرف عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے، بلکہ اپنی ہی قوم سے سچ چھپا رہا ہے۔