عراق،غار میں تلاشی کی کارروائی کے دوران میتھین گیس کے اخراج سے8 ترک فوجی جاں بحق

پیر 7 جولائی 2025 16:54

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) عراق کے شمالی علاقے میں ایک غار میں تلاشی کی کارروائی کے دوران میتھین گیس کے اخراج سے8ترک فوجی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وزارت دفاع نے پیر کو بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز کالعدم کردستان ورکرز پارٹی ( پی کے کے ) کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے ایک ترک فوجی کی باقیات کو تلاش کرنے کے مشن کے دوران پیش آیا۔ وزارت نے کہا کہ غار میں گیس کی زد میں آنے والے مزید11 ترک فوجیوں کو بھی علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔