ڈیرہ اسماعیل خان ،دریائے سندھ، ندی نالوں اور بہاتے پانی میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ

پیر 7 جولائی 2025 17:16

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عبدالناصر خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ نے دریائے سندھ، ندی نالوں اور بہاتے پانی میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں دریائے سندھ کے اندر خشک مقام پر رہائش پذیر خانہ بدوشوں کو فوری کشتیوں کے ذریعہ انکے مال مویشیوں سمیت وہاں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنی اور اپنے اہل و عیال کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر ایسی جگہوں سے دور رہیں جہاں پانی کا بہا و جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :