گورنرسندھ سے امریکہ کے نگراں ڈپٹی چیف آف مشن اسلام آباد کی ملاقات

امریکی سرمایہ کاری سے خطہ میں غربت میں کمی اور لوگوں کوروزگار کے مواقع میسر آرہے ہیں، کامران ٹیسوری

پیر 7 جولائی 2025 19:29

گورنرسندھ سے امریکہ کے نگراں ڈپٹی چیف آف مشن اسلام آباد کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے اسلام آباد میں امریکہ کے نگران ڈپٹی چیف آف مشن اسکاٹ اربوم نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری ، تجارت میں اضافہ سمیت جاری صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سے تجارت میں مزید اضافہ اور سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سرمایہ کاری سے خطہ میں غربت میں کمی اور لوگوں کوروزگار کے مواقع میسر آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :