پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار

پیر 7 جولائی 2025 22:57

اسلام ا آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2025ء) پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں ایس آئی ایف سی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مسلسل کاوشوں اور معاونت کی بدولت آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں نمایاں ترقی ہوئی ہے جس سے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی موجودگی مضبوط ہوئی ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں 2 لاکھ سے زائد گریجویٹس کو جدید آئی ٹی اسکلز کی تربیت فراہم کی گئی، جس سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ، عالمی کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کے قیام سے آئی ٹی سیکٹر میں انقلاب برپا ہوا ہے۔ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی نے بین الاقوامی لین دین اور فری لانسرز کے لیے بھی نئی راہیں ہموار کی ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں جدید آئی ٹی پارکس کی تعمیر اور عالمی سطح پر اسٹارٹ اپس تک رسائی ممکن ہوئی ہے، جس سے پاکستانی آئی ٹی سیکٹر کا نام دنیا بھر میں بلند ہوا ہے۔ یہ تمام اقدامات ملک کی ڈیجیٹل معیشت کو مستحکم کرنے اور عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی اہمیت بڑھانے میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کا کردار اس شعبے میں انقلابی تبدیلیوں کا باعث قرار دیا جا رہا ہی-