یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے سینئر نائب صدر ممتاز حسین عمرانی کی قیادت میں برآمد ہوا

پیر 7 جولائی 2025 23:11

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2025ء) یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے سینئر نائب صدر ممتاز حسین عمرانی کی قیادت میں برآمد ہوا جبکہ دیگر امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے جلوس بھی اس جلوس میں شامل ہو گئے جلوس میں شریک عزاء دار نوحہ خوانی سینہ کوبی اور یا حسین کی صدائیں لگارہے تھے جلوس کے لیے سبیل کے اسٹال اور لنگر و نیاز کا اہتمام بھی کیا ہوا تھا جلوس اپنی روایتی راستوں کی طرف گامزن ہے جلوس کے سیکورٹی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت انتظامات کیئے ہوئے ہیں عزدار کو طبی امداد دینے کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ٹیم اور بجلی کے سلسلے میں محکمہ واپڈا کی ٹیم بھی جلوس کے ساتھ ہے جبکہ ڈی ایس پی سرکل امجد علی جمالی ایس ایچ او سٹی عبدالروّف جمالی خود جلوس کی سیکورٹی کی نگرانی کررہے ہیں ماتمی جلوس اپنی روایتی راستوں سے ہوتے ہو? جناح روڈ پر مجلس کیا علامہ اکبر حسین زاہدی نے خطاب کر کرتے ہوئے کہاکہ اگر آج علی کے گھرانینے شہادت نوشنہ کرتے تو اسلام بھی نہ ہوتا ہے اس یزید تا قیامت مردہ باد اسلام تا قیامت زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں اسلام کی سربلندی کے لیے نواسائے رسول اللہ نے بڑی قربانی دی جس کی یاد تازہ کرنے کے لیے ہم شیعہ اس دن کو مناتے ہیں تاکہ آنی والی نسلوں کو بھی یہ بات ذہن میں آئے کہ اسلام کتنی قرباینا ں کے بعد کامیاب ہوابعد ازاں جلوس واپس روایتی راستے سے مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر شام غریباں بیان کیا اور بخیرو خیریت سے اختتام پزیر ہواپولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہوئے تھے