Live Updates

صوبے کے متعدد اضلاع بارشوں سے متاثر ہوسکتے ہیں، محکمہ موسمیات

پیر 7 جولائی 2025 23:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2025ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران صوبے کے متعدد اضلاع بارشوں سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کوئٹہ، ژوب، قلات، خضدار اور آواران میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔زیارت،کوہلو،ڈیرہ بگٹی اور واشک میں بارش کا امکان ہے۔سوراب، خاران،لسبیلہ،لورالائی اور گرد و نواح میں بارش متوقع ہے۔شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اورسیلاب کا خدشہ بھی ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :