مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئی43سینی ٹیشن ورکرز پر ٹیم تشکیل دیدی گئی

مون سون کے دوران شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کا رلا رہے ہیں،سی ای اوشاہد خان

پیر 7 جولائی 2025 23:42

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد خان نے کہا ہے کہ مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئی43سینی ٹیشن ورکرز پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جو کہ نکاسی آب کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ہمہ وقت دستیاب رہے گی۔شہر کی380کلومیٹر نالیوں کی مرحلہ وارصفائی کر دی گئی ہے۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے مون سون کے دوران شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کمپنی کے جنرل منیجر محمد خلیل اکبر نے بتایا کہ ہنگامی حالات کے دوران تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ ہوں گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام سٹاف تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مردان شہر کی9مقامات کو ہاٹ سپاٹ قرار دیا گیا ہے جس کی نگرانی کے لئے خصوصی ٹیم بنائی گئی ہے اور انہیں مشینری اور دیگر آلات فراہم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 20اہلکاروں پر مشتمل سپیشل گینگ بنائی گئی ہے اور انہیں چار ڈی واٹر پمپ،2ٹریکٹر ٹرالی اور ایک ایکسکویٹر دیے گئے ہیں جو کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران ہمہ وقت موجود ہونگے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد خان نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مون سون کے دوران شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کا رلا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :