کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود محمد فارمیسی چلانا کیپرا رولز کی خلاف ورزی ہے،قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس فارمیسی ایسوسی ایشن

پیر 7 جولائی 2025 23:45

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس فارمیسی ایسوسی ایشن نوشہرہ نے قاضی میڈیکل کمپلیکس میں محمد فارمیسی کا ٹینڈر کنٹریکٹ ختم ہونے پر محمد فارمیسی کو مزید چلانے کو کیپرا رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے قاضی میڈیکل کمپلیکس میں فیئر پرائس فارمیسی شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ان خیالات کا اظہار قاضی میڈیکل کمپلیکس فارمیسی ایسوسی ایشن نوشہرہ کے صدر محمد حسن ،سفید خان،مشتاق خان،یاسر علی ،ہدایت الرحمن ،اویس خان،اورنگزیب حمزہ اور جمشید خان نے نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ قاضی میڈیکل کمپلیکس میں ٹھیکیداروں کا راج ہے ہر شعبے کو ٹھیکیداری سسٹم کے نظر کیا جاچکا ہے جیسے کہ سال قاضی میڈیکل کمپلیکس میں سال 2019سے سال 2021تک فارمیسی کا کنٹریکٹ محمد فارمیسی کو دیا گیا تھا لیکن اسی محمد فارمیسی کا قاضی میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے ساتھ کنٹریکٹ سال 2021مئں ختم ہوگیا ہے لیکن اسکے باوجود مختلف حیلے بہانوں ،عدالتی سٹے آرڈرز کی بنا پر محمد فارمیسی انتظامیہ قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں براجمان ہے اور تو اور اسی محمد فارمیسی انتظامیہ ایک برانچ کی بجائے دو برانچیں چلاکر غریب مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے کیونکہ 10لاکھ کا ماہانہ کرایہ کہاں سے دیا جارہا ہے یہی پیسہ غریب عوام کی جیبوں سے نکالا جارہا ہے اور محمد فارمیسی انتظامیہ اور قاضی میڈیکل کمپلیکس کے حکام کی جیبوں میں جارہا ہے جب ٹینڈر کا معیاد ختم ہوگیا ہے تو دوبارہ ایک عام معاہدے کے تحت کس طرح ہسپتال انتظامیہ محمد فارمیسی کو بغیر کسی ٹینڈر کے کام کرنے کی اجازت دے رہی ہے یہ تو کھلم کھلا کیپرا رولز کی خلاف ورزی ہے ہمارا احتجاج ہسپتال میں فارمیسی کا حصول نہیں بلکہ ہسپتال میں فیئر پرائس فارمیسی کا قیام اور قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ سے ٹھیکیداری سسٹم کا خاتمہ ہے یہی محمد فارمیسی اسی ہسپتال میں ماضی قریب میں بلیک لسٹ ہوگئی تھی اس لئے یہ دوبارہ قاضی میڈیکل کمپلیکس کے کسی ٹینڈر میں حصہ لینے کی مجاز بھی نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعلی خیبرپختونخوا ،وزیر صحت خیبرپختونخوا ،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری صحت ،ڈائریکٹر محکمہ صحت سمیت دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں فیئر پرائس فارمیسی ،فیئر پرائس لیبارٹری ،فیئر پرائس الٹراسانڈ شروع کرکے نوشہرہ اور گردونواح کے غریب مریضوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے عناصر کے غریب دشمن عزائم خاک میں ملائیں اور اگر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ہوسکتا ہے کہ قاضی میڈیکل کمپلیکس جانے کیلئے ہسپتال کے گیٹ پر داخلہ فیس مقرر نہ کیا جائے انہوں نے نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ اور نوشہرہ کلاں پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کو سلام پیش کیا۔