
کم آمدن والے لوگوں کیلئے ’’احساس اپنا گھر‘‘ اسکیم کا آغاز، بلاسود قرضوں کی فراہمی
پیر 7 جولائی 2025 19:40

(جاری ہے)
احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے چار ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ قرضوں کی فراہمی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے درخواست دہندگان کا انتخاب کیا گیا۔
اسکیم کے تحت 18سال سے 65 سال تک کی عمر کے وہ افراد قرض لینے کے اہل ہیں جن کی ماہانہ آمدنی ڈیڑھ لاکھ روپے سے کم ہو۔ درخواست گزاروں کو 15 لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے دئیے جارہے ہیں۔ یہ قرضے سات سال کی مدت میں آسان قسطوں میں واپس کرنے ہوں گے۔ اسکیم کے تحت ریوالونگ فنڈ سسٹم کے ذریعے آئندہ سالوں میں بھی قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ اسکیم کے پہلے مرحلے کےلئے ایک لاکھ 23 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 18 ہزار 555 اسکیم کی شرائط پر پورا اتری ہیں۔ اسکیم کے تحت آبادی کے تناسب کی بنیاد پر صوبے کے تمام اضلاع میں قرضے دئیے جار ہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس اپنا گھر سکیم صوبائی حکومت کا ایک فلیگ شپ اور غریب پرور منصوبہ ہے جو کم آمدنی والے لوگوں کو اپنی چھت فراہم کرنے کے وژن کا حصہ ہے۔ احساس اپنا گھر اسکیم کے عملی اجراءکو ممکن بنانے پر محکمہ ہاؤسنگ اور بینک آف خیبرکے حکام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صوبے کے عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ صوبے کے معاشی مسائل بہت حد تک حل ہو چکے ہیں، ہماری ٹیم کی انتھک کوششوں سے صوبہ اب معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا ہے۔ ہم مزید اپنے وسائل بڑھائیں گے اور اپنے لوگوں پر خرچ کریں گے، ہر سیکٹر میں لوگوں کو سہولیات فراہم کریں گے اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔ عنقریب ہم مستحق گھرانوں کو سولر سسٹم کی فراہمی کے منصوبے کا بھی اجراءکر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ احساس اپنا گھر اور سولر اسکیم میں سو فیصد شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ میں عوام کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس سلسلے میں کسی سیاسی سفارش کا سہارا نہیں لیا،میں پارلیمنٹیرینز کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے اس سلسلے میں تعاون کیا،سفارشی کلچر کی وجہ سے عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، ہم نے عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لئے سفارش کلچر کا خاتمہ کرنا ہے۔ ہم صوبے کے عوام کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لئے متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، نیو پشاور ویلی منصوبے پر پیشرفت تیزی سے جاری ہے، نئے مالی سال کے بجٹ میں صحت، تعلیم، پینے کے پانی اور انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں خطیر سرمایہ کاری کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ امجد علی خان اور سیکرٹری ہاؤسنگ محمود اسلم نے احساس اپنا گھر اسکیم کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.