گ*سکولوں کی انسپکشن میں شفافیت کیلئے مانیٹرنگ افسران کی آن لائن نگرانی کا فیصلہ

ةمانیٹرنگ افسران کو مفت انٹرنیٹ سمز جاری، انسپکشن کے دوران جی پی ایس لوکیشن ریکارڈ کی جائے گی

پیر 7 جولائی 2025 20:20

۱لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2025ء) پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں کی انسپکشن کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔ اب مانیٹرنگ افسران (MEAs) کی آن لائن لوکیشن اور سرگرمیوں کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا تاکہ اسکولوں کی حقیقی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جا سکے۔اس ضمن میں پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ (PMIU) اور ایک نجی موبائل کمپنی کے درمیان انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت تمام مانیٹرنگ افسران کو مفت سم کارڈز فراہم کیے جائیں گے جن میں مخصوص انٹرنیٹ پیکجز دستیاب ہوں گے۔ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ افسران جب بھی اسکول کا دورہ کریں گے، ان کی جی پی ایس لوکیشن سسٹم میں ریکارڈ ہوگی تاکہ یہ تصدیق ہو سکے کہ وہ موقع پر موجود تھے۔ اگر کسی افسر نے گھر بیٹھ کر فرضی رپورٹنگ کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکام کے مطابق یہ اقدام اس لیے ضروری ہو گیا تھا کہ ماضی میں بعض افسران کی جانب سے غیر حقیقی یا مبالغہ آمیز رپورٹس جمع کروانے کی شکایات سامنے آ چکی تھیں۔ نئے سسٹم سے مانیٹرنگ کی شفافیت اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔