لاہور میں 6ماہ میںمختلف وجوہات پر 66 افراد نے زندگی کا خاتمہ کیا

خودکشی کرنے والوں میں 44 مرد اور 22 خواتین شامل ہیں‘ رپورٹ

پیر 7 جولائی 2025 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں مختلف وجوہات پر 66 افراد نے اپنے ہاتھوں سے زندگی کا خاتمہ کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں 44 مرد اور 22 خواتین شامل ہیں،جنوری میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے، 9 مرد، 3 خواتین نے خود کشی کی ،فروری میں خودکشی کے 11 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 7 مردوں اور 4 خواتین نے اپنے ہاتھوں سے زندگی کا خاتمہ کیا ، مارچ میں خودکشی کے 6 واقعات رپورٹ ہوئے ، جس میں 4 مردوںاور 2 خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،اپریل میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے ،اس ماہ میں 8 مرد اور 4 خواتین جان سے گئے،مئی میں خودکشی کے 17 واقعات رپورٹ ہوئے، 13 مردوں اور4 خواتین نے اپنی جان لی،جون میں خودکشی کے 8 واقعات رپورٹ، 3 مرد اور 5 خواتین نے اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :