ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد کی جانب سے پولیس افسران کے مسائل کے بروقت حل کیلئے اردل روم کا انعقاد

پیر 7 جولائی 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد نے پولیس افسران کے مسائل کے بروقت حل اور ان کی دادرسی کے لئے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑنے پولیس افسران کے سرکاری اور ذاتی نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے سینئر پولیس افسران کو احکامات جاری کیے۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد شاکر حسین داوڑنے اسلام آبادپولیس کے افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا جس میں سیف سٹی کے پولیس افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اردل روم میں پولیس افسران نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل ڈی جی سیف سٹی کے سامنے رکھے۔ انہوں نے پولیس افسران کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش ، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں۔

انہوں نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میر ے دفتر کادروازہ آپ کے لئے ہمیشہ کھلا ہے، ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفیئر، ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ان کے مورال کو بلند کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :