میئر حیدرآبادکا محرم الحرام کے دوران حیدرآباد واٹر کارپوریشن کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش

حیدرآباد واٹر کارپوریشن کا یہ جذبہ تعاون اور عوامی خدمات کا سلسلہ آئندہ بھی اسی خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ جاری رہے گا،کاشف علی شورو

پیر 7 جولائی 2025 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)چیئرمین بورڈ و میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے محرم الحرام کے دوران حیدرآباد واٹر کارپوریشن کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر میں محرم الحرام کے دوران فراہمی و نکاسی آب کے موثر اور مربوط انتظامات بلخصوص مساجد، امام بارگاہوں، مجالس، جلوسوں اور سبلیوں کے راستے پر پانی کی بلاتعطل فراہمی اور سیوریج کے نظام کی بہتری کیلئے کئے گئے موثر اور مربوط انتظامات پر چیف ایگز یکٹیو آفیسر حیدرآباد طفیل احمد ابڑو، چیف آپریٹنگ آفیسر تنویر حسین اور چیف ایچ آر مینجمنٹ آفیسر محمد نعیم شورو سمیت تمام عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد جسے گنجان آباد شہر میں محرم الحرام کے دوران لاکھوں عزاداروں کو پانی اور نکاسی آب جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ایک نہایت اہم اور نازک ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

جسے حیدرآباد واٹر کارپوریشن نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت فرض شناسی اور جذبہ خدمت کے ساتھ نبھایا ہے، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران جو خدمات سرانجام دی ہیں، وہ واقعی قابل تحسین ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ حیدرآباد واٹر کارپوریشن کا یہ جذبہ تعاون اور عوامی خدمات کا سلسلہ آئندہ بھی اسی خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :