مارگلہ ہل پر ہرن کا شکار کرنے کے خلاف درج مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

پیر 7 جولائی 2025 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدنان رسول لاڑک نے مارگلہ ہل پر ہرن کا شکار کرنے کے خلاف درج مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت نے ملزم زین عباسی اور شبیر عباسی کی 17 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کر لئیے۔عدالت نے 20 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض عبوری ضمانت منظور کی ۔ملزمان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :