رکن تحصیل بار نوشہرہ ورکاں اورنگزیب ورک ایڈووکیٹ کی اہلیہ انتقال کر گئیں ،سپرد خاک

منگل 8 جولائی 2025 11:39

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) رکن تحصیل بار نوشہرہ ورکاں اورنگزیب ورک ایڈووکیٹ کی اہلیہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات معززین علاقہ اور وکلا برادری کی شرکت ، تفصیلات کے مطابق چوہدری محمود نزیر ورک سابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل نوشہرہ ورکاں کی بہو اور چوہدری اورنگزیب ورک ایڈووکیٹ رکن تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کی اہلیہ انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ انکے گاؤں بدورتہ میں ادا کر دی گئیں نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات ،معززین علاقہ ،وکلا برادری اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔\378