بنوں میں نامعلوم افراد نے نجی آئل اینڈ گیس کمپنی کے 6ڈرائیوروں کو 3ٹرالرز سمیت اغواء کر لیا، پولیس

منگل 8 جولائی 2025 13:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) بنوں میں نامعلوم افراد نے نجی آئل اینڈ گیس کمپنی کے 6ڈرائیوروں کو 3ٹرالرز سمیت اغواء کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقہ منڈی بکا خیل کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے نجی آئل اینڈ گیس کمپنی کے 3ٹرالرز کو اغواء کیا جن میں تقریباً6ڈرائیور بھی سوار تھے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی نامعلوم افراد نے آئیل اینڈ گیس کمپنی کے سامان سے لدھی گاڑیوں کا اغوا کیا تھا ۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔