کراچی‘ شیر شاہ کے گودام میں لگنے والی آگ پر 5گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی‘5 فائر ٹینڈر اور 2 واٹر باؤزر نے آگ پر قابو پا لیا

منگل 8 جولائی 2025 14:37

کراچی‘ شیر شاہ کے گودام میں لگنے والی آگ پر 5گھنٹے بعد قابو پالیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گودام میں لگنے والی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق 5 فائر ٹینڈر اور 2 واٹر باؤزر نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گودام میں پلاسٹک، ربر، استعمال شدہ آئل فلٹر اور دیگر سامان موجود ہے۔فائر افسر کے مطابق آگ بجھانے کے دوران آئل فلٹر پھٹ جاتے ہیں جس سے دوبارہ آگ لگ جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :