فیسکو کا بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن،خانوآنہ سب ڈویژن میں بجلی چوروں سے لاکھوں روپے ریونیو حاصل کر لیا

منگل 8 جولائی 2025 16:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) فیسکو کا بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں خانوآنہ سب ڈویژن میں بجلی چوروں سے لاکھوں روپے ریونیو حاصل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکو خانوآنہ سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں انسپکٹر عثمان چوہدری نے گزشتہ تین ماہ کے دوران بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 50 سے زائد افراد کو موقع پر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جن کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور 55 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

مذکورہ کارروائیوں کے نتیجے میں فیسکو کو 50 سے 60 لاکھ روپے جرمانے کی صورت میں ریونیو حاصل ہوا ، جو سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا گیا۔ انسپکٹر عثمان چوہدری کی ان کوششوں کو نہ صرف فیسکو کی سطح پر سراہا گیا بلکہ ان کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے انہیں شاباش دی اور حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے فوری حل کے ساتھ ساتھ بجلی چوری جیسے معاشرتی ناسور کے خلاف بھی یہی جذبہ درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :