ڈیرہ اسماعیل خان ، محکمہ موسمیات نے ضلع بھر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا

منگل 8 جولائی 2025 17:38

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) محکمہ موسمیات نے ضلع بھر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیاتی ادارے کے مطابق، پہاڑی ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں شدید بہاو اور پانی جمع ہونے کا خطرہ ہے، جبکہ فلیش فلڈ اور شہری سیلاب کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی ہنگامی تیاریاں ضلعی انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن میں، نالوں اور نکاسی آب کی فوری صفائی ، مشینری اور ریسکیو آپریشنز کے لیے تیاری،کمزور پلوں اور خطرے کے مقامات پر کڑی نگرانی شامل ہے ،محکمہ موسمیات نے عوام سے درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے،غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، نالوں، پلوں اور کمزور مقامات سے دور رہیں ، گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہونے سے بچاو کے لیے تیاری کریں ، ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دنوں میں بارشوں کا سلسلہ مزید شدت اختیارکر سکتا ہے، جس سے زرعی زمینوں اور دیہاتی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔\378

متعلقہ عنوان :