عوامی نمائندوں کی غفلت، لیاقت آباد یو سی 5ضلع وسطی مسائلستان بن گیا ہے،شکیل خان شیروانی

منگل 8 جولائی 2025 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) عوامی نمائندوں کی غفلت کے باعث لیاقت آباد یو سی 5ضلع وسطی مسائلستان بن گیا ہے۔ نکاسی آب کا نظام درہم برہم،گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے اور بھاری بھرکم بجلی اور گیس کے بلوں نے زندگی محال کردی ہے۔ علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔

یوسی چیئرمین اور عوامی نمائندوں کی عدم توجہ اور غفلت کے باعث لیاقت آباد یوسی 5کے اہل علاقہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔ گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور سونے پر سہاگہ بھاری بھر کم بجلی اور گیس کے بلوں نے زندگی اجیرن کردی ہے۔

(جاری ہے)

لیاقت آباد یوسی 5کے سروے کے دوران چیئرمین زکوا و عشر کمیٹی لیاقت آبادضلع وسطی شکیل خان شیروانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عوامی نمائندے اور یوسی چیئرمین خواب غفلت کے مزے لوٹ رہے ہیں اور عوام ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

علاقے میں کوئی بھی عوامی بہبود کے کام نہیں ہورہے ہیں۔بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود بھاری بھر کم بلوں نے عوام کی زندگی دوبھر کردی ہے اور علاقہ میں نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے، سیوریج کا پانی مہینوں گلیوں میں کھڑا رہتا ہے، سونے پر سہاگہ سیورینج کی مین لائن ندی میں ڈالنے کی اجازت نہیں ہے۔ چیئرمین زکوا و عشر شکیل خان شیروانی کا مزید کہنا تھا کہ گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں علاقہ کی ابتر صورتحا ہے مگر یوسی چیئرمین نے علاقہ کی بہتری کے لیے کوئی کام نہ کرانے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔

شکیل خان شیروانی نے مطالبہ کیا کہ عوامی نمائندوں، یوسی چیئرمین اور ارباب اختیار کو ضلع وسطی کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے علاقہ میں مسائل کے انبار ہیں ان کو حل کرنا چاہئے۔ عوام ہیں تو اقتدار کی کرسی ہے ورنہ کچھ نہیں عوام کی بددعا سے بچیں۔

متعلقہ عنوان :